پشاور میں  سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار جاں بحق 7 زخمی

پولیس اہلکار ارمڑ کے علاقے میں سرچ آپریشن کر رہے تھے کہ گھر میں چھپے ملزمان نے فائرنگ کردی

پولیس نے علاقے کا محاصرہ کر کے حملہ آوروں کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
ارمڑ میں سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار جاں بحق جب کہ ایک شہری اور 6 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس اہلکاروں کی جانب سے پشاور میں ارمڑ کے علاقے بغوانان میں معمول کا سرچ آپریشن جاری تھا کہ ایک مکان میں چھپے دہشت گردوں نے پولیس اہلکار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا، پولیس اہلکار اپنے زخمی ساتھی کو موبائل میں ڈال کر اسپتال منتقل کر رہے تھے کہ ملزمان نے موبائل پر بھی فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہکار جاں بحق جب کہ ایک شہری اور 6 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔


امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے ڈرائیور رومان، کانسٹیبل عبدالرحمان اور اسنیپر ڈاگ کے اہلکار کے جسد خاکی لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیئے ہیں جب کہ ڈاکٹرز کے مطابق 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ دوسری جانب پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کا محاصرہ کر کے حملہ آوروں اور ان کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

https://www.dailymotion.com/video/x349ft7_peshawar-police-search-operation_news
Load Next Story