وزیرداخلہ چوہدری نثار نے پاکستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوت برطانیہ کے حوالے کردیئے

برطانوی حکام نے معاملے کو بھارتی وزیراعظم کے دورہ برطانیہ کے موقع پر اٹھانے کی یقین دہانی کرادی

برطانوی حکام نے معاملہ کو بھارتی وزیراعظم کے دورہ برطانیہ کے موقع پر اٹھانے کی یقین دہانی کرادی، فوٹو:فائل

وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے پاکستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوت برطانیہ کے حوالے کردیئے۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار ان دنوں برطانیہ کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے اپنے برطانوی ہم منصب اور وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کی جب کہ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی اور اس میں پائے جانے والے بھارتی مداخلت کے ثبوت برطانوی حکام کے حوالے کیے۔


برطانوی وزیر داخلہ اور خارجہ نے چوہدری نثار علی کو معاملہ بھارت کے ساتھ اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔ برطانوی حکام کا کہنا تھا کہ نومبر میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ برطانیہ کےموقع پر معاملہ باقاعدہ طور پر ان کے سامنے رکھا جائے گا۔

https://www.dailymotion.com/video/x34aez0_ch-nisar_news
Load Next Story