بھارتی ریاست آسام میں سیلاب سے 77 افراد ہلاک 8 لاکھ افراد بے گھر
50 ہزار افراد کو خیموں میں پناہ دی گئی، 1600دیہات کو نقصان پہنچا، ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل
بھارتی ریاست آسام میں سیلاب کے نتیجے میں 77 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ سیکڑوں دیہات شدید نقصان کی لپیٹ میں آگئے۔
بھارتی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز ریاست آسام کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل نے اعلان کیا کہ تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں تقریباً 8 لاکھ افراد اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے اور تقریباً 50 ہزار افراد کو خیموں میں پناہ دی گئی، ریاست آسام میں دریاؤں میں طغیانی آنے سے 1600 دیہات کو نقصان پہنچا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ سیلاب کے باعث مواصلاتی نظام بھی بری طرح متاثر ہوا ہے جب کہ شدید بارشوں کے باعث متعدد سڑکوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ ریاست آسام کے اسپتالوں میں میڈیکل ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔