سندھ میں کرپشن نہیں لوٹ مار ہورہی ہے اور حکمران دبئی میں محل خرید رہے ہیں عمران خان
رینجرز کو دعوت دیتا ہوں کہ اگر خیبرپختونخوا میں ہم کرپٹ لوگوں کو نہ پکڑ سکے تو وہ آکر پکڑیں، چیرمین پی ٹی آئی
تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ سندھ میں کرپشن نہیں لوٹ مار ہورہی ہے اور کرپشن کرکے دبئی میں محل خریدے جارہے ہیں جب کہ رینجرز کو دعوت دیتا ہوں کہ اگر خیبرپختونخوا میں ہم کرپٹ لوگوں کو نہ پکڑ سکے تو وہ آکر پکڑیں۔
شکارپور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا کہ سندھ میں آنے کا مقصد بلدیاتی انتخابات کی تیاری ہے، سندھ کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے بلکہ یہاں بات کرپشن سے بھی آگے نکل کر لوٹ مار تک پہنچ چکی ہے اور جو پیسہ سندھ کے لوگوں پر خرچ ہونا چاہیے وہ طاقتور لوگوں کی جیب میں جاتا ہے جب کہ عوام کے ترقیاتی منصوبوں کے پیسوں سے دبئی میں لوگ محلات بنارہے ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ پچھلے 5 سال میں سندھ کی ڈیولپمنٹ پر 900 ارب روپے خرچ ہونے تھے جو کرپشن کی نذر ہوگئے، صوبے میں بند نہیں بنائے گئے، اللہ نے صوبے کو سیلاب سے بچالیا، سندھ کے لوگ بھی خیبرپختونخوا کی طرح تبدیلی چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رینجرز پر بلا وجہ تنقید کی جاتی ہے میں رینجرز کو دعوت دیتا ہوں کہ خیبرپختونخوا میں جو کرپٹ لوگ ہماری حکومت سے بچ جائیں انہیں وہاں آکر گرفتار کریں۔
چیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ عام انتخابات میں دھاندلی کا سچ ڈھائی سال بعد عوام کے سامنے آیا، پنجاب اورسندھ نےاپنا اپنا الیکشن کمشنر رکھا اورالیکشن کمیشن نے ان کی مدد کی جب کہ اب ناقابل اعتماد امپائرز سے الیکشن نہ کرایا جائے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں جن خامیوں کی نشاندہی جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ میں کی گئی چیف الیکشن کمشنر نے انہیں دور کرنے کا وعدہ کیا ہے تاہم 4 اکتوبر کو الیکشن کمیشن کے دفتر کےباہر مظاہرہ ضرور کریں گے۔
عمران خان نے کہا کہ جن لوگوں نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی انہیں شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے جب کہ ایسے تمام لوگوں کو پارٹی سے نکال دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ انتخابات میں ٹکٹ دینے میں جو غلطیاں ہوئی وہ دوبارہ نہیں دہرائی جائیں گی۔
https://www.dailymotion.com/video/x34gq03_imran-khan-in-sindh_news