سونا 300 روپے کمی کے بعد 45 ہزار 800 روپے فی تولہ ہوگیا

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 13 ڈالر کی کمی کے بعد 1127 ڈالر فی اونس ہوگئی

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 13 ڈالر کی کمی کے بعد 1127 ڈالر فی اونس ہوگئی، فوٹو: فائل

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 300 روپے کم ہوکرفی تولہ 45 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔


عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد سونے کی قیمت عالمی منڈی میں 13 ڈالر کی کمی کے بعد 1127 ڈالر فی اونس ہوگئی جس کے باعث پاکستان کی مقامی مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی اور صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونےکی قیمت میں 300 روپے کمی ہوگئی جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 257 روپے کی کمی دیکھی گئی۔

سونے کی قیمتوں میں کمی کے بعد کراچی، حيدرآباد، سکھر، ملتان، فيصل آباد، لاہور ، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور كوئٹہ کی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 45800 جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت 39257 ہوگئی۔
Load Next Story