کرنسی اسمگلنگ کیس ماڈل ایان علی پر ایک بار پھر فرد جرم عائد نہ کی جا سکی
کسٹم کی تفتیشی ٹیم کی جانب قانونی تقاضے پورے نہ کئے جانے کے باعث ایان علی پر فرد جرم عائد نہ کی جا سکی
کرنسی اسمگلنگ کسی میں ماڈل ایان علی پر آج ایک بار پھر فرد جرم عائد نہ کی جا سکی جب کہ ان کے خلاف منی لانڈرنگ کا نیا مقدمہ بھی درج نہ کیا جا سکا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کرنسی اسمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی راولپنڈی کی احتساب عدالت میں پیش ہوئیں جہاں ان پر کرنسی اسمگلنگ کیس میں فرد جرم عائد کی جانی تھی تاہم کسٹم کی تفتیشی ٹیم کی جانب سے کیس میں فرار دیگر 2 ملزمان کے چالان کے حوالے سے قانونی تقاضے پورے نہ کئے جانے کے باعث ملزمہ پر فرد جرم آج بھی عائد نہ کی جا سکی۔
عدالت کا موقف تھا کہ جب تک مقدمے کے دیگر 2 ملزمان کے حوالے سے واضح نہیں ہو جاتا کہ آیا وہ ملزمان ہیں یا پھر گواہان تو اس وقت تک ملزمہ پر فرد جرم عائد نہیں کی جا سکتی۔
ماڈل ایان علی پر کسٹم حکام کی جانبگ سے منی لانڈرنگ کا نیا مقدمہ درج کرنے کی سماعت میں بھی کوئی پیش رفت نہ ہو سکی تاہم ملزمہ پر نیا مقدمہ درج کرنے والے کسٹم آفسر آصف مورگن کو تبدیل کردیا گیا ہے۔
عدالت نے دونوں مقدمات کی سماعت 15 ستمبر تک ملتوی کردی ہے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمہ پر فرد جرم کی کارروائی پوری ہونے میں کم از کم 2 ماہ لگ سکتے ہیں۔
یہ پہلا موقع نہیں کہ ماڈل ایان علی پر فرد جرم عائد نہیں کی جا سکی بلکہ اس سے قبل بھی فرد جرم عائد کرنے کے لئے ملزمہ کو 5 مرتبہ عدالت پیش کیا جا چکا ہے۔
واضح رہے کہ ماڈل ایان علی کو 14 مارچ کو بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 5 لاکھ امریکی ڈالر بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش میں گرفتار کیا گیا تھا۔