عمران خان دنیا کے سب سے بڑے کرپٹ انگریز ہیں ترجمان بلاول ہاؤس
عمران خان دنیا کے سب سے بڑے کرپٹ انگریز ہیں، ترجمان بلاول ہاؤس
ترجمان بلاول ہاؤس کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے چیرمین پاکستان اور سندھ کی پاک سر زمین کے باسی نہیں بلکہ وہ دنیا کے سب سے بڑے کرپٹ انگریز ہیں۔
ترجمان بلاول ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی ڈھرکی کی پریس کانفرنس الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مترادف ہے، عمران خان کے سیاسی مرشد پرویز مشرف نے ہی گولڈ اسمتھ کی ہدایت پر سندھ کو صدارتی ریفرنڈم کے ذریعے نسل اور فرقوں میں تقسیم کیا تھا۔ عمران خان نے سندھ کے لوگوں کو غلام قرار دے کر جنرل ضیاء الحق اور مولوی مشتاق کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
ترجمان بلاول ہاؤس کے مطابق تحریک انصاف کے چیرمین پاکستان اور سندھ کی پاک سر زمین کے باسی نہیں بلکہ عمران خان دنیا کے سب سے بڑے کرپٹ انگریز ہیں۔ عمران خان ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو کا نام استعمال کرنے سے پہلے ان کی قبروں پر حاضری دے کر اللہ تعالیٰ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگیں۔
واضح رہے کہ عمران خان نے اپنی پریس کانفرنس میں آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کو سندھ میں ہونے والی ناکامیوں کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ آصف زرداری نے صوبے کی عوام کے ساتھ جو سلوک کیا ہے ایسا تو کوئی آمر بھی نہیں کر سکتا۔
https://www.dailymotion.com/video/x34prob_bilawal-house-reaction-to-imran-khan_news