پرویز مشرف نے رازداری سے مسئلہ کشمیر کا سودا کرنے کی کوشش کی آصف زرداری
مشرف نے اصولی مؤقف سے انحراف کیوں کیا ان کے مؤقف سے ہٹنے کی تحقیقات کی جائیں، شریک چیرمین پیپلزپارٹی
پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف نے رازداری سے مسئلہ کشمیر کا سودا کرنے کی کوشش کی۔
ایکسپریس نیوز کےمطابق اپنے ایک بیان میں آصف زرداری نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف نے رازداری سے مسئلہ کشمیر کا سودا کرنے کی کوشش کی، مشرف نے اصولی مؤقف سے انحراف کیوں کیا اور ان کے مؤقف سے ہٹنے کی تحقیقات کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر پر قراردادوں کو نظر انداز کرنے کی رپورٹیں پریشان کن ہیں، بے نظیر نے اقوام متحدہ کی قراردادوں سے انحراف کا بتا دیا تھا اور بی بی انتباہ پر قراردادوں پر بات نہیں ہوئی۔