ایم کیوایم کو اپنی صفوں سے دہشت گردوں کو نکالنا ہوگا سعد رفیق
استعفوں کے معاملے پر ایم کیو ایم کو اپنی پالیسی تبدیل کرنا پڑے گی، وزیر ریلوے
وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ استعفوں کے معاملے پر ایم کیو ایم کو اپنی پالیسی تبدیل اور اپنی صفوں میں مسلح دہشت گردوں کو ہر صورت نکالنا ہوگا۔
لاہور میں ریلوے پولیس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق کا کہنا تھا کہ الیکشن ٹریبونلز کی تعیناتیوں کی الیکشن کمیشن ذمہ دارہے اور الیکشن ٹربیونل کے ججز کو گھر بھیجنا بھی الیکشن کمیشن کا ہی کام ہے، ٹریبونل کے فیصلوں میں قانون تقاضوں کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے، ہماری جماعت ضمنی الیکشن میں حصہ لے گی اور این اے122 پر عوامی مقدمہ لڑیں گے۔
ایم کیو ایم کے استعفوں سے متعلق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت نے ایم کیو ایم کے لئے بھی تحریک انصاف کے استعفوں کی پالیسی ہی اپنا رکھی ہے۔ استعفوں کے معاملے پر ایم کیو ایم کو اپنی پالیسی تبدیل کرنا پڑے گی، اس کے ساتھ ہی ایم کیو ایم کو بھی اپنی روش بدلنا ہوگی، ایم کیوایم کو اپنی صفوں میں مسلح دہشت گردوں اور کرپٹ عناصر کو ہر صورت نکالنا ہوگا۔ پیپلز پارٹی کے حوالے سے سعد رفیق نے کہا کہ احتساب کے اداروں کو ایمانداری سے کام کرنا چاہئے، پیپلز پارٹی کی جانب سے سخت بیانات کے باوجود ہم آصف زرداری سے نہیں لڑیں گے۔
وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ریلوے کی ترقی کے لئے کئی اہداف حاصل کر لیے ہیں تاہم ابھی لمبا سفر باقی ہے۔ جلد محکمے کو نئے سفر پر گامزن کر لیں گے۔ پاکستان ریلوے کے اثاثوں کی حفاظت بڑا مسئلہ ہے۔ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کا کیس بھی وزیراعظم ہاؤس تک پہنچا دیا ہے۔