نقشوں کی منظوری کے طریقہ کار کو سہل بنایا جائے منظور قادر

تعمیراتی قوانین پر عمل وخلاف ورزی روکنا ڈائریکٹرز کا کام ہے، ڈی جی ایس بی سی اے

تعمیراتی قوانین پر عمل وخلاف ورزی روکنا ڈائریکٹرز کا کام ہے، ڈی جی ایس بی سی اے فوٹو: فائل

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل منظورقادر نے کہاہے کہ ایس بی سی اے کے تمام ریجنل آفسز میں عوام کو بہتر انداز میں نقشوں کی منظوری کے طریقہ کار کو سہل وآسان بنایا جائے۔


انھوں نے یہ بات ایس بی سی اے ہیڈآفس میں کراچی سمیت حیدرآباد ، میرپورخاص، سکھر اور لاڑکانہ کے ریجنل ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ہوئے کہی، انھوں نے باور کرایاکہ تعمیراتی قوانین پر عملدرآمد اور اسکی خلاف ورزیوں کو روکنا متعلقہ ڈائریکٹرز کی ذمے داری ہے ۔

تعمیراتی صنعت کے فرو غ وترقی سے لوگوں کوروزگار کے مواقع میسر آئیں گے جس سے پسماندہ علاقوں میں معاشی بہتری آئے گی ، ڈائریکٹر جنرل نے اجلاس میں موجود تمام ریجن کے ڈائریکٹرز پر زور دیاکہ عوامی سہولت اور طرز تعمیرات میں ترقی کے لیے ہر ریجن کی حدود کے تمام اضلاع میں ضلعی سطح پر آفسز قائم کیے جائیں اورساتھ ہی اس بات کاخیال بھی رکھاجائے کہ ریجن آفسز میں اسٹاف کی تعداد اور اخراجات متعلقہ ریجن آفس کی آمدنی کی تناسب میں ہی رکھے جائیں۔
Load Next Story