گوجرانوالہ میں فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے 8 افراد جاں بحق 20 سے زائد زخمی

فیکٹری میں حفاظتی انتظامات غیر مناسب ہونے کی وجہ سے جانی نقصان زیادہ ہوا، ڈی سی او

متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے،ڈاکٹرز:فوٹو فائل

KARACHI:
گکھڑ منڈی میں صابن فیکٹری کا بوائلڑ پھٹنے سے 8 افراد جاں بحق جب کہ 30 زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے گکھڑ منڈی میں صابن بنانے والی فیکٹری کا بوائلرزورداردھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں فیکٹری مین آگ لگ گئی اورچھت زمین بوس ہو گئی، دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور30 زخمی ہو گئے۔


امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا ری ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ڈی سی او عامر جان کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں حفاظتی انتظامات غیر مناسب تھے جس کی وجہ سے جانی نقصان زیادہ ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ فیکٹری مالک کے بیٹے اور منیجر کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، فیکٹری مالک کے پاس اگرلائسنس نہ ہوا تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھی گوجرانوالہ میں فیکٹری کی چھت گرنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ اور پولیس حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
Load Next Story