یمن میں اسلحہ ڈپو میں دھماکا اتحادی افواج کے 60 اہلکار ہلاک
ہلاک ہونے والے فوجیوں میں سے 45 کا تعلق متحدہ عرب امارات، 10 کا سعودی عرب جب کہ 5 کا بحرین سے ہے
یمن کے علاقے ماریب میں اسلحہ ڈپو میں دھماکے کے نتیجے میں اتحادی ممالک کے ہلاک شدگان فوجیوں کی تعداد 60 ہوگئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز یمن کے دارالحکومت صنعا سے متصل علاقے ماریب میں اسلحہ ڈپو میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 60 اتحادی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں جن میں سے 45 کا تعلق متحدہ عرب امارات، 10 کا سعودی عرب جب کہ 5 کا تعلق بحرین سے ہے۔ حکام کے مطابق ہلاکتیں اسلحہ ڈپو میں دھماکے کی وجہ سے ہوئی تاہم متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے امور خارجہ کا کہنا ہے کہ باغیوں کی جانب سے اسلحہ ڈپو میں میزائل فائر کیا گیا تھا جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر ہلاکتیں ہوئیں ہیں۔