انٹرنیشنل ورلڈ الیون کی آمد پاکستان کی بطور میزبان ساکھ بہتر ہوگی مانی
نمائشی میچزٹیسٹ ممالک کو یہاں آکر کھیلنے پر قائل کرنے کے لیے ناکافی ہیں، سابق صدر
آئی سی سی کے سابق صدر احسان مانی کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل ورلڈ الیون کے دورے سے پاکستان کی بطور میزبان ساکھ بہتر ہوگی۔
البتہ یہ مقابلے ابھی ٹیسٹ ممالک کو یہاں آکر کھیلنے پر قائل کرنے کیلیے ناکافی ہوں گے، غیرملکی نیوز ایجنسی کو انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ ان میچز کے انعقاد کا آئی سی سی کے فل ممبران ممالک پر کوئی فوری اثر ہوگا لیکن یہ درست سمت میں قدم ہے، انٹرنیشنل الیون چھوٹی کاوش لیکن غیرملکی پلیئرز کی پاکستان واپسی اور ان کا حوصلہ بڑھانے کیلیے اچھی پیشرفت ہے۔
اس سے یہ پیغام جائے گا کہ پاکستان کرکٹ کی میزبانی کیلیے محفوظ ملک ہے اور یہاں آیا جا سکتا ہے،احسان مانی نے مزید کہا کہ مجھے یہ جان کر بڑی مایوسی ہوئی کہ پی سی بی نے ان میچز سے خود کو الگ رکھا ہے، اسے خود مقابلوں کا انتظام کرنا چاہیے تھا، بورڈ کو سمجھنا چاہیے کہ فل انٹرنیشنل ٹور سے قبل انٹرنیشنل الیون جیسی ٹیموں کی آمد سے آئی سی سی کے دیگر ممبران ممالک کو اطمینان پہنچے گا۔