حکومت کا وفاقی ملازمین کو رواں ماہ کی تنخواہ 21 ستمبر کو جاری کرنے کا اعلان
تنخواہ دینے کا مقصد عیدالاضحیٰ کیلیے جانوروں کی قربانی کی سہولت فراہم کرنا ہے
وفاقی حكومت نےعید الضحیٰ كے باعث سركاری ملازمین كو رواں ماہ كی تنخواہ مہینہ ختم ہونے سے قبل 21 ستمبر كو جاری كرنیكا فیصلہ كیا ہے۔
وزارت خزانہ كی جانب سے جاری كردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے كہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سركاری ملازمین كو رواں ماہ كی تنخواہ مہینہ ختم ہونے سے قبل ہی 21 ستمبر كو جاری كرنے کی منظوری دیدی ہے اور مذكورہ اقدام كا بنیادی مقصد سركاری ملازمین كو عیدالاضحیٰ كیلئے قربانی کے جانوروں كی خریداری اور عید كی خوشیاں بھرپور طریقے سے منانے کے لیے سہولت فراہم کرنا ہے۔