پراسرار وائرس کا شکار ہونیوالے اسٹارک مکمل تندرست نہیں ہوپائے7 کلو وزن کم

میں نے ڈرپ لگوائی جبکہ اچھی خوراک بھی کھا رہا ہوں مگر اس کے باوجود میرا کھویا ہوا وزن بحال نہیں ہوا، فاسٹ بولر

میں نے ڈرپ لگوائی جبکہ اچھی خوراک بھی کھا رہا ہوں مگر اس کے باوجود میرا کھویا ہوا وزن بحال نہیں ہوا، فاسٹ بولر فوٹو: فائل

سری لنکا میں پراسرار وائرس کا شکار ہونے والے والے آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک ابھی تک مکمل تندرست نہیں ہوپائے۔


وہ اس وقت جنوبی افریقہ میں چیمپئنز لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں، اس بیماری کی وجہ سے ان کا 7 کلو وزن کم ہوگیا تھا۔ گذشتہ ہفتے تو انھوں نے ڈرپ لگوانے کے بعد سڈنی سکسرز کا چیمپئنز لیگ میچ کھیلا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ میں نے ڈرپ لگوائی جبکہ اچھی خوراک بھی کھا رہا ہوں مگر اس کے باوجود میرا کھویا ہوا وزن بحال نہیں ہوا۔ میں مکمل فٹنس کیلیے کوشش جاری رکھوں گا، اس کمزوری کے باوجود آئندہ ماہ جنوبی افریقہ سے شیڈول ٹیسٹ سیریز میں حصہ لینے کے لیے پوری طرح تیار ہوں۔

سڈنی سکسرز کی جانب سے اسٹارک کی صحت کے حوالے سے کرکٹ آسٹریلیا کو مسلسل اپ ڈیٹ کیا جارہا ہے۔ فاسٹ بولنگ کوچ ڈی ونٹر کا کہنا ہے کہ ہم اسٹارک کے بارے میں کافی پُراعتماد ہیں کہ وہ 9 نومبر سے پروٹیز کے خلاف شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ کیلیے دستیاب ہوگا۔
Load Next Story