دنیا کا سب سے پستہ قد انسان انتقال کرگیا

چندرا کا قد صرف 21 انچ تھا اور وہ نمونیا کی وجہ سے 75 سال کی عمر میں وفات پاگئے۔

چندرا نے کئی برس انڈیا کے سرکس میں بھی کام کیا تھا جہاں انہیں شہزادہ چندرا کہا جاتا تھا۔ فوٹو: فائل

NEW YORK:
دنیا کے سب سے پستہ قد انسان چندرا دنگی مختصر علالت کے بعد 75 سال کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق نیپا سے تعلق رکھنے والے اس شخص کا قد صرف 21.5 انچ تھا۔ نمونیا کا شکار ہونے کے باعث چندرا دنگی ایک امریکی اسپتال میں زیرِ علاج تھے جہاں وہ انتقال کرگئے۔ انہوں نے انڈیا کے ریمبو سرکس میں بھی کام کیا تھا جہاں انہیں پیار سے شہزادہ چندرا کہا جاتا تھا۔ 2012 میں انہیں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے دنیا کے سب سے چھوٹے قد والے مرد کا اعزاز دیا گیا تھا۔


اسپتال کے ترجمان نے ان کی بیماری کی وجہ نہیں بتائی لیکن نیپال کے اخبار کھٹمندو پوسٹ کے مطابق وہ نمونیا میں مبتلا تھے۔ پہلے ان کا علاج نیپال میں کیا جارہا تھا لیکن حالت بگڑنے پر انہیں امریکا منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔

https://www.dailymotion.com/video/x351wo7_world-s-shortest-man-chandra-dangi-dies_news
Load Next Story