بھارتی کرکٹر سریش رائنا گلوکار بن گئے

دوست ذیشان قادری کی فلم میرٹھیا گینگسٹرز کیلیے گانا ریکارڈ کروانے ممبئی جاؤنگا، سریش رائنا

دوست ذیشان قادری کی فلم میرٹھیا گینگسٹرز کیلیے گانا ریکارڈ کروانے ممبئی جاؤنگا، سریش رائنا۔ فوٹو: فائل

بھارتی کرکٹر سریش رائنا نے کھیل کے بعد گلوکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا ہے وہ بالی ووڈ فلم کے لیے اپنی آواز میں گانا گائیں گے۔


انڈین ایکسپریس کے مطابق سریش رائنااداکار ذیشان قادری کی بطور ہدایت کار پہلی فلم میرٹھیا گینگسٹرز کے لیے گانا ریکارڈ کرائیں گے۔ سریش رائنا جو ذیشان قادری کے اچھے دوستوں میں سے ہیں کاکہنا ہے کہ انھیں پرانے انڈین گانے پسند ہیں اور فلم میرٹھیا گینگسٹرز کے گانے کی ریکارڈنگ کے لیے ممبئی جائیں گے۔ ذیشان قادری کا کہنا ہے کہ مجھے خوشی ہے رائنا میری فلم کے لیے گانا گائیں گے اور انھوں نے اپنے مصروف شیڈول میں سے فلم کے لیے وقت نکالا۔ واضح رہے کہ میرٹھیا گینگسٹرز کنگنا رناوٹ کی فلم کٹی بٹی کے ساتھ 18ستمبر کو ریلیز ہوگی۔
Load Next Story