کراچی میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر لگائی گئی پابندی ختم

یوم دفاع پر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر 2 روز کے لئے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگائی گئی تھی

ڈبل سواری پر پابندی 6ستمبر تک لگائی گئی تھی جو رات 12 بجے ختم ہوگئی۔ فوٹو:فائل

شہر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر لگائی گئی پابندی ختم ہوگئی۔


ایکسپریس نیوز کےمطابق کراچی میں یوم دفاع پر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر 2 روز کے لئے پابندی لگائی گئی تھی جس میں توسیع نہیں کی گئی۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں ڈبل سواری پر پابندی 6ستمبر تک لگائی گئی تھی جو رات 12 بجے ختم ہوگئی۔
Load Next Story