کشن گنگا ڈیم پاکستان کا بھارت سے مذاکرات ختم کرکے ثالثی عدالت جانے کا فیصلہ
بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث متعدد نشستوں کے باوجودبات چیت نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوسکی، پاکستان
پاکستان نے کشن گنگا ڈیم اور رتلے آبی منصوبوں سے متعلق بھارت کی طرف سے عدم تعاون پر عالمی فورم سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیاہے۔
ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں پاکستانی حکام کی بھارت کے ساتھ ہونے والی متعدد نشستوں میں بات چیت نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوسکی اوربھارت مسلسل پاکستان کے حق کوتسلیم کرنے سے انکار کرتارہا جس کے بعد انڈس واٹرکمشنر نے مذاکرات ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ اس ضمن میں اب پاکستان کی طرف سے حکومتی سطح پربھارت کوخط کے ذریعے معاملے پرتفصیلی آگاہ کیاجائے گاجس کے بعد معاملے کوثالثی عدالت لے جانے کے لیے عالمی بینک کوبھی خط لکھاجائے گا۔
ایکسپریس سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے انڈس واٹر کمشنر مرزاآصف بیگ نے بتایا کہ بھارت کے ساتھ اس وقت 5مختلف ایشوزپر بات چیت چل رہی ہے تاہم ان میںسے کشن گنگااور رتلے سے متعلق مذاکرات کسی نتیجے پرنہیں پہنچ سکے جس کے باعث اب ان ایشوزکے حل کے لیے پاکستان نے غیرجانبدار ماہرین کے پاس جانے کافیصلہ کیاہے۔ ان کاکہنا تھاکہ کمیشن کی سطح پران ایشوزکو حل کرنے کی بھرپور کوشش کی گئی تاہم بھارت کے عدم تعاون اور غیرسنجیدہ رویے کے باعث ہم ان میں کامیاب نہیں ہوسکے۔ انھوں نے کہاکہ اس کے لیے عنقریب ورلڈبینک کوبھی خط لکھا جائیگا۔