کرپشن کے معاملے پر پنجاب والوں کے خلاف کچھ نہیں ہورہا اعتزاز احسن
پیپلز پارٹی کے ساتھ امتیازی سلوک ہورہا ہے مگر کسی کو نظر نہیں آرہا، رہنما پیپلز پارٹی
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا کہ کرپشن کے معاملے پر صرف پیپلزپارٹی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور پنجاب والوں کے خلاف کچھ نہیں ہورہا۔
لاہور میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ امتیازی سلوک ہورہا ہے مگر کسی کو نظر نہیں آرہا، دہشت گردی کےمقدمے میں پیپلزپارٹی کو ملوث کرنا زیادتی ہے، ڈاکٹرعاصم پر دہشت گردی کا الزام لگایا گیا ہے، قاسم ضیا کو جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کرکے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
اعتزاز احسن نے کہا کہ کرپشن کے معاملے پر صرف پیپلزپارٹی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور پنجاب والوں کے خلاف کچھ نہیں ہورہا، کوئی ٹینڈر دیئے بغیر راولپنڈی اسلام آباد میں 45 ارب کی میٹرو بنادی گئی، سوئی سدرن کے چیرمین منور بصیر نے 17 ارب کا ٹیکا لگایا لیکن اسے کیوں نہیں پکڑتے؟۔درحقیقت مسلم لیگ (ن) میں اسٹیبلشمنٹ اورعدلیہ کوراضی رکھنے کی صلاحیت پیپلز پارٹی سے کہیں زیادہ ہے۔