بے نظیر بھٹو قتل کیس میں ناہید خان کی فریق بننے کی درخواست سماعت کیلئے منظور
عدالت نے ناہید خان کی درخواست پر وفاق، درخواست گزار اور ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر کو 14 سمتبر کو طلب کر لیا ہے۔
KARACHI:
بے نظیر بھٹو قتل کیس میں ان کی پرسنل سیکرٹری ناہید خان کی فریق بننے کی درخواست سماعت کے لئے منظور کر لی گئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بے نظیر بھٹو قتل کیس میں آصف علی زرداری کے ڈرائیور کی جانب سے بیان منظر عام آنے کے بعد ناہید خان آج راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں اپنا موقف پیش کرنے کے لئے پیش ہوئیں تو عدالت نے انہیں کہا کہ اگر آپ کیس میں فریق بننا چاہتی ہیں تو قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے ایک درخواست دائر کریں۔
نائید خان نے عدالتی احکامات کی روشنی میں اپنے وکلاء سے مشاورت کے بعد کیس میں فریق بننے کے لئے ایک درخواست دائر کر دی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ کیس سے متعلق عدالتی کارروائی اور دستاویزات کا حصول ان کا قانونی حق ہے لہذا انہیں فراہم کیا جائے۔

عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ناہید خان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کے وکیل نے مجھ پر الزام لگایا ہے لہذا یہ میرا قانونی حق ہے کہ میں ا پنا دفاع کروں اور اب ساری باتیں عدالت میں ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو قتل کے حوالے سے مجھ سے اسکاٹ لینڈ، اقوام متحدہ اور ایف آئی اے کے اہلکاروں نے پوچھ گچھ کی لیکن عدالت نے مجھے ایک مرتبہ بھی نہیں بلایا، اب عدالت میں اپنا موقف بھرپور طریقے سے پیش کروں گی۔
واضح رہے کہ آصف علی زرداری کے ڈرائیور نے بے نظیر بھٹو قتل کیس میں اپنے بیان میں کہا کہ ناہید خان کے کہنے پر بے نظیر بھٹو نے گاڑی کا سن روف کھولا تھا۔