دہشت گردوں کو دوبارہ آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی سربراہ پاک فوج
پاک فوج کے بہادر جوانوں کی قربانیوں سے امن کا قیام ممکن ہوا، جنرل راحیل شریف
ISLAMABAD:
پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج کے بہادر جوانوں کی قربانیوں سے امن کا قیام ممکن ہوا ہے اور دہشت گردوں کو دوبارہ آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سوات میں منعقدہ کالام فیسٹیول میں شرکت کی اور امن کی بحالی میں فوج کی حمایت کے لئے مقامی لوگوں کے تعاون کو سراہا، انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند سالوں تک مالاکنڈ ڈویثرن میں دہشت گردی کا دورتھا لیکن پاک فوج کے بہادر جوانوں کی قربانیوں سے امن کا قیام ممکن ہوا، دہشت گردوں کو دوبارہ ان علاقوں میں آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
آرمی چیف نے کہا کہ امن کی وجہ سے آج سوات میں لاکھوں کی تعداد میں سیاح آرہے ہیں، پاک فوج ہمیشہ سوات کے لوگوں کی طرف سے کھڑے رہے گی اور تعمیر و ترقی میں مدد فراہم کرتی رہے گی، پاک فوج اور عوام نے جس طرح سوات سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا ہے، اسی طرح ملک بھر سے دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے۔
https://www.dailymotion.com/video/x35ewa7_army-chief-sawat_news