پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لیے کسی سے اتحاد نہیں کررہے عمران خان

(ن ) لیگ کی دھاندلی کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل بنا سکتے ہیں،سربراہ تحریک انصاف

(ن ) لیگ کی دھاندلی کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل بنا سکتے ہیں،سربراہ تحریک انصاف، فوٹو:فائل

RAWALPINDI:
تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے واضح کیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے لیئے پنجاب میں کسی سے اتحاد نہیں کررہے تاہم (ن) لیگ کی دھاندلی کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل بنا سکتے ہیں۔


ایکسپریس نیوز کےمطابق عمران خان نے کہا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کسی جماعت سے کوئی باقاعدہ اتحاد نہیں ہوا لیکن مقامی سطح پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوسکتی ہے، شفاف الیکشن کے لئے سیاسی اتحاد بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 4 اکتوبر کو اسلام آباد میں دھرنا نہیں بلکہ تاریخی جلسہ ہوگا جس میں تحریک انصاف اور دیگر جماعتیں پنجاب میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کو شفاف بنانے کے لیے حکمت عملی طے کریں گی۔

چیرمین تحریک انصاف نے ایک بار پھر مطالبہ کیا کہ چاروں صوبائی الیکشن کمشنر مستعفی ہوجائیں کیونکہ ان کے عہدوں پر رہنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ کرپشن کے خلاف آپریشن پر پورا ملک متحد ہے اور چاروں صوبوں میں کرپشن کے خلاف کارروائی ہونی چاہیئے۔
Load Next Story