ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی جارحیت کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد منظور
اجلاس میں دہشت گردی کی سرگرمیوں کے خلاف قراردادیں متفقہ طور پر منظور کی گئیں۔
پنجاب اسمبلی میں ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی جارحیت اور دہشت گردی کی سرگرمیوں کے خلاف قراردادیں متفقہ طور پر منظور کردی گئیں۔
پنجاب اسمبلی کا اجلاس اسپیکر رانا محمد اقبال کی زیر صدارت ہوا، جس میں مختلف قراردادیں پیش کی گئی۔ اجلاس میں ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی جارحیت کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ بھارت ورکنگ باؤنڈری پر فائرنگ کرکے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے لہذا بھارتی دہشت گردی کے خلاف عالمی سطح پر احتجاج کیا جائے۔
اجلاس میں دہشت گردی کی سرگرمیوں کے خلاف قرارداد بھی متفقہ طور پر منظور کی گئی جس میں کہا گیا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دینے والے شخصیات کو سرکاری طور پر شہید کا درجہ دیا جائے اور ان کے ورثا کو سماجی اور مالی حیثیت کے مطابق مراعات دی جائیں۔ بعد ازاں پنجاب اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا گیا۔