اپنے سے کئی گنا بڑے جانور پر حملہ کرنے والی ’’ویمپائر گلہری‘‘
یہ گلہری اپنے سے کئی گنا بڑے ممالیوں پر حملہ کرکے ان کا خون پیتی ہے
سائنسدانوں نے پہلی مرتبہ خون پینے والی ''ویمپائر گلہری'' کی ویڈیو بنائی ہے جو ہرن، بکروں اور دیگر ممالیوں کا خون پیتی ہے۔
نرم ملائم دم والی یہ گلہری دیکھنے میں بے ضرر معلوم ہوتی ہے لیکن اس کی کئی اقسام 14 انچ تک لمبی ہوسکتی ہے اتنی ہی جسامت کی ایک گلہری انڈونیشیا کے گوننگ پالنگ نیشنل پارک میں دیکھی گئی ہے جس کی انفرا ریڈ کیمرے سے فلم بنائی گئی ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق یہ درخت کی شاخوں سے براہِ راست ہرن کی گردن پر چھلانگ لگا کر اس کی گردن پر نوکیلے ناخن گاڑھ کر اس کا خون پیتی ہے۔ بورنیو اور انڈونیشا کے دیہاتی دعویٰ کرتے ہیں کہ یہ گلہری ایک بڑے ہرن کی شہ رگ پر کاٹ کر اسے ہلاک بھی کرسکتی ہے اور وہ ایسے واقعات دیکھ بھی چکے ہیں۔
سائنسدانوں کے مطابق یہ گلہری اگرچہ عام گلہریوں سے مختلف ہے لیکن اس سے منسوب کہانیاں درست نہیں یہ ویڈیو یونیورسٹی آف مشی گن کے ڈاکٹر اینڈریو مارشل کے نصب کردہ کیمروں سے بنائی گئی ہے اور اس ویڈیو سے گلہری کے متعلق غلط فہمیاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔
جکارتہ میں گلہری کے ایک ماہر ایرک مائیہارڈ کے مطابق لوگوں کا کہنا ہے یہ گلہری مرغیوں پر حملہ کرکے ان کے اندرونی اعضا کھاجاتی ہے اور اسے پکڑنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس گلہری پر مزید تحقیق کے بعد ہی اس کے رازوں سے پردہ اٹھانا ممکن ہوگا۔
https://www.dailymotion.com/video/x35db9u_vampire-squirrel-caught-on-camera-for-the-first-time_news