نندی پورپروجیکٹ کی ناکامی کی ذمے دار سابق حکومت ہے خواجہ آصف

منصوبے کے اندر خلل پیدا کرنے والوں کا احتساب کیا جائے گا، خواجہ آصف

منصوبے کے اندر خلل پیدا کرنے والوں کا احتساب کیا جائے گا، خواجہ آصف ۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ نندی پور بجلی گھر کی تکمیل میں تاخیر کی وجہ گزشتہ حکومت ہے۔


نندی پور پروجیکٹ کی مشینری دیر تک پڑی رہنے سے اس میں نقائص پیدا ہوئے،منصوبے کا فیول ٹریٹمنٹ پلانٹ ناکافی ہے ، ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا مشینری بنانے والوں کو اس کے نقائص دور کرنے کیلیے بلایا جائیگا اور منصوبے کے اندر خلل پیدا کرنے والوں کا احتساب کیا جائے گا۔
Load Next Story