مستونگ میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ پائلٹ محفوظ
حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے بورڈ آف انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے، ترجمان پاک فضائیہ
مستونگ کے علاقے شیر ناپ میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تاہم پائلٹ محفوظ رہا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک فضائیہ کا ایف سیون طیارہ معمول کی آپریشنل ٹریننگ پروازپرتھا کہ دوران پرواز نامعلوم وجوہات کی بنا پر مستونگ کے علاقے شیر ناپ میں گر کر تباہ ہوگیا۔
ترجمان پاک فضائیہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ طیارہ گرنے سے زمین پر بھی کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا، حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے بورڈ آف انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔