شمالی وزیرستان میں کرفیو نافذ فوجی آپریشن کے سائے منڈلانے لگے
پولیٹیکل انتظامیہ نے علاقے کی کڑی نگرانی شروع کردی، قومی سلامتی کے ادارے آپریشن کیلیے حکمت عملی طے کرنے میں مصروف
شمالی وزیرستان پر ڈرون حملوں کے بعد فوجی آپریشن کے سائے منڈلانے لگے۔
پولیٹیکل انتظامیہ نے تمام علاقوں میںغیرمعینہ مدت تک کیلیے کرفیونافذکرکے علاقے کی کڑی نگرانی شروع کردی۔ طالبان اوردیگرمقامی ذرائع یہاںاس اقدام کوممکنہ آپریشن کا پیش خیمہ قراردے رہے ہیں جبکہ مقامی پولیٹیکل انتظامیہ بھی خاصی سرگرم دکھائی دے رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں پولیٹیکل انتظامیہ نے جمعہ کے روز سے غیر معینہ مدت تک کیلیے کرفیو نافذ کر دیاہے جبکہ قومی سلامتی کے ادارے ممکنہ آپریشن کیلیے حکمت عملی طے کرنے میں مصروف ہیں ۔