رشی کپور بھی بھارت میں گوشت پر پابندی کے خلاف بول پڑے
ملک میں کبھی رادھا ماں اور کبھی گوشت پر پابندی لگائی جاتی ہے جو سمجھ سے بالاتر ہے، رشید کپور
بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار رشی کپور اپنے بے باک خیالات کے باعث کافی شہرت رکھتے ہیں اور کئی معاملات پر کھل کر تنقید کرتے ہیں جب کہ اب وہ مہاراشٹرا حکومت کی جانب سے گوشت پر پابندی کے خلاف بول پڑے ہیں۔
بالی ووڈ اداکار رشی کپور فلموں میں جاندار اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنی بے باک گفتگو کے باعث بھی اچھی خاصی شہرت رکھتے ہیں جب کہ وہ سوشل میڈیا پر بھی مختلف معاملات پر اپنے خیالات سے مداحوں کو آگاہ کرتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں کافی تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے تاہم اب انہوں نے مہاراشٹرا حکومت کی جانب سے گوشت کی خرید و فروخت پر پابندی کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔
اداکار رشی کپور نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ بھارت میں مختلف معاملات میں مذہب کے استعمال کا سلسلہ بند کیا جائے جب کہ ملک میں کبھی رادھا ماں اور کبھی گوشت پر پابندی لگائی جاتی ہے جو سمجھ سے بالاتر ہے۔
دوسری جانب بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور اور سوناکشی سنہا بھی گوشت پر پابندی کے خلاف آواز اٹھا چکی ہیں جس کے بعد انہیں کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں گائے کا گوشت رکھنے اور فروخت کرنے پر پابندی عائد کردی گئی تھی جب کہ حال ہی میں مقبوضہ کشمیر میں بھی گائے کے گوشت کی خریدو فروخت پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔