کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائی ٹارگٹ کلرز سمیت 8 ملزمان گرفتار
ملزمان نے متعدد افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کیا ہے جب کہ ان کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے، ڈی آئی جی ساؤتھ
پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران ٹارگٹ کلرز سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ڈی آئی جی ساؤتھ ڈاکٹر جمیل کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران ٹارگٹ کلرز سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جو ٹارگٹ کلنگ سمیت جرائم کی دیگر وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان میں سلام بہاری، کامران کامی، عدنان، فرحان، حیدر، شہباز، شاہ روز اور طیب شامل ہیں جن کے قبضے سے اسلحہ اور موبائل فونز برآمد کر کیے گئے ہیں۔
ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق ملزمان نے ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں کا بھی اعتراف کیا ہے جب کہ ان کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔