پاکستانی فلم’’مور‘‘آسکر ایوارڈ کی نامزدگی کےلیے بھیج دی گئی
پاکستانی اکیڈمی سلیکشن کمیٹی نے فلم’’مور‘‘ کو 88 ویں آسکر ایوارڈ برائے’’فارن لینگویج فلم ایوارڈ‘‘ کے لیے نامزد کیا
پاکستانی فلم'' مور''88 ویں آسکر ایوارڈ برائے''فارن لینگویج فلم ایوارڈ'' کی نامزدگی کے لیے بھیج دی گئی ہے۔
پاکستان کے نامور ڈائریکٹر جمشید محمود رضا کی فلم''مور''14 اگست کو ریلیز کی گئی جسے شائقین نے بے حد پسند کیا ہے جب کہ فلم کی کہانی بلوچستان میں ریلوے کے نظام کی تباہی اور سماجی مسائل پر مبنی ہے۔ فلم میں بلوچستان کے خوبصورت مقامات کی دلکش انداز میں عکس بندی کی گئی ہے جس سے شائقین اس کے سحر میں گرفتار ہوجاتے ہیں۔
پاکستان اکیڈمی سلیکشن کمیٹی نے فلم''مور'' کو 88 ویں آسکر ایوارڈ برائے''فارن لینگویج فلم ایوارڈ'' کی نامزدگی کے لیے بھیج دی ہے جب کہ فلم کا انتخاب خفیہ رائے دہی کے ذریعے کیا گیا ہے۔ آسکر ایوارڈ نامزدگی کی حتمی فہرست 14 جنوری 2016 کو جاری کی جائے گی جب کہ ایوارڈ کی تقریب 28 فروری کو منعقد ہوگی۔