ن لیگ کی مقبولیت بڑھ رہی ہے ہمارے دامن پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں شہباز شریف

پنجاب حکومت اللہ تعالیٰ کےحضوراورعوام کی عدالت میں سرخروہے، ملکی خوشحالی،استحکام تارتارکرنیوالےحق حکمرانی کھوچکے ہیں.

جے یوپی وفدنے اسلامک سینٹریوکے کیجانب سے متاثرین سیلاب کیلیے ایک کروڑروپے کاچیک پیش کیا،چینی کمپنی کے وفدکی بھی ملاقات۔ فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی وخوشحالی کا عمل اور استحکام تار تار کرنیوالے حق حکمرانی کھوچکے ہیں۔

لٹیروں اور چوروںکے ٹولے نے کرپشن اور دھونس دھاندلی کے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں65سال میںکھربوں روپے کے قرضے ہڑپ کیے گئے ہیں ن لیگ کی پنجاب حکومت حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کر رہی ہے عوام نے موقع دیا تولٹیروں اور چوروںکے پیٹ سے عوام کے خون پسینے کی کمائی نکلوائینگے۔


مختلف اضلاع کے ارکان اسمبلی سے ملاقات میں وزیراعلیٰ نے کہاکہ عوام کے خون پسینے کی کمائی کوعلی بابا چالیس چوروں نے بیدردی سے لوٹا ہے اللہ کا شکر ہے کہ پنجاب حکومت ساڑھے چار برس بعد اللہ تعالیٰ کے حضور اور عوام کی عدالت میں سرخرو ہے، ہمارے دامن پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں بلکہ مسلم لیگ ن کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔

دریں اثنا وزیراعلیٰ سے جے یو پی کے چیئرمین پیر اعجاز ہاشمی، قاری زواربہادر،رشید رضوی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی،اس موقع پر قاری زوار بہادر نے اسلامک سنٹر لیسٹر یوکے کی جانب سے متاثرین سیلاب کی امداد کیلیے پنجاب حکومت کو ایک کروڑ روپے کا چیک پیش کیا۔ شہباز شریف سے چین کے یوٹونگ گروپ کے اوورسیز نائب جنرل منیجر کینٹ چینگ کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی اور بسوں کی فراہمی، لاہور میں بس مینوفیکچرنگ یونٹ کے قیام پر بات چیت ہوئی۔
Load Next Story