اصغرخان کیس میں عدالتی فیصلہ بالکل ٹھیک ہے فضل الرحمن
ایوان صدر میں سیاسی سیل نہیں ہونا چاہیے، وزیرستان آپریشن کے لیے قرارداد نہیں آسکتی.
KARACHI:
جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ایوان صدر میں سیاسی سیل نہیں ہونا چاہیے۔
وہ یہاں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے، انھوںنے کہاکہ ایوان صدرووزیراعظم ہائوس کسی کو نکالیں نہ ہی کسی کواندرکریں،سیاست میں ہمیشہ سے اسٹیبلشمنٹ اثراندازہوتی آئی ہے،اصغرخان کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ بالکل ٹھیک ہے تاہم صرف فیصلہ دینا ہی کافی نہیں اس سلسلے میں مزید تحقیقات ہونی چاہیںکیونکہ ایک خط پر منتخب وزیراعظم کوگھر بھیجاجاتا ہے توسزا کا تعین ہونا چاہیے۔
انھوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں جو بھی نظریاتی طور پرہمارے قریب ہوا اس کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کریں گے متحدہ مجلس عمل بحال ہوچکی ہے اگرجماعت اسلامی ایم ایم اے میں آنا چاہتی ہے تو درخواست دے سربراہی اجلاس میں اس پرغورکیاجائے گا ، ان کاکہنا تھا کہ شمالی وزیرستان ایجنسی میں فوجی آپریشن کے حوالے سے نہ تو پارلیمنٹ میں کوئی قرارداد آرہی ہے اور نہ حکومت یہ قرارداد لانے کی جرات کرے گی، شمالی وزیرستان میں آپریشن حکومت کی بڑی غلطی ہو گی۔