جیکی شروف نے فلم ’’ہیرو‘‘ مفت دیکھنے سے انکار کردیا
اسکریننگ میں دعا دینے آیا ہوں لیکن فلم دوسروں کی طرح ٹکٹ خرید کر دیکھوں گا،جیکی شروف
ISLAMABAD:
بالی ووڈ اداکار جیکی شروف نے 1983 میں بنائی جانیوالی اپنی فلم ''ہیرو ''کے اس نام سے بنائے جانے والے ریمیک کے اسکریننگ تقریب میں شرکت سے انکار کرتے ہوئے کہاہے کہ دوسرے لوگوں کی طرح ٹکٹ خرید کر سینما گھر میں فلم دیکھوں گا ۔
یہ بات جمعہ کے روز سینماگھروں کی زینت بنائی جانیوالی فلم کے ہیروسورج پنچولی نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران بتائی ۔ سورج پنچولی نے کہا کہ جب میں نے جیکی شروف سے پوچھا کہ آپ فلم دیکھنے کے لیے اندر کیوں نہیں آرہے تو ان کا کہناتھا کہ بچہ میں صرف آپ کو دعا دینے کے لیے آیاہوں میں یہ فلم اپنی جیب سے رقم خرچ کرکے دیکھوں گا اس موقع پر فلم کی ہیروئن اتھیہ شیٹھی نے کہا کہ جیکی انکل کا اسکریننگ کے موقع پر ہمیں دعا دینے کے لیے آنا ہمارے لیے بہت بڑی بات ہے ۔