دہشت گردی کی ہر شکل کوجڑ سے اکھاڑ پھینکاجائے گا صدرممنون حسین
پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات انتہائی مخلصانہ اور برادرانہ ہیں جس کی دنیا میں مثال ملنامشکل ہے، صدرممنون حسین
صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیر، فلسطین، بوسنیا، عراق، شام اور لیبیا سمیت ان تمام خطوں کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے جو مسائل کا شکار ہیں۔ صدر ممنون نے یہ بات سعودی عرب کے پارلیمانی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جس نے جمعے کو ان سے ایوان صدر میں ملاقات کی۔
سعودی وفد کی قیادت ڈاکٹر عطا اللہ بن احمد ابوحسن نے کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ دہشت گردی کی وجہ سے پاکستان کو بے پناہ نقصان پہنچا ہے اور حکومت نے فیصلہ کیاہے کہ دہشت گردی کی ہر شکل کوجڑ سے اکھاڑ پھینکاجائے گا، اس سلسلے میں آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات انتہائی مخلصانہ اور برادرانہ ہیں جس کی دنیا میں مثال ملنامشکل ہے۔
انھوں نے دونوں ملکوں کے درمیان پارلیمانی رابطوں میں مزید اضافے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس کے بہت مفید اثرات مرتب ہوں گے۔ سعودی وفد کے سربراہ ڈاکٹر عطا اللہ بن احمد ابوحسن نے صدر مملکت کو خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔