بس ایک فلم اور کھیل ختم
بولی وڈ ہیروئنز، جن کے کریڈٹ پر صرف ایک ہٹ فلم ہے
اداکاری وہ مشکل کام ہے جس میں شکل وصورت سے زیادہ محنت، لگن شوق کے ساتھ ساتھ قسمت کا بھی بڑا دخل ہوتا ہے۔ اگر ان تما م خصوصیات کے ساتھ خوب صورتی بھی آپ کے ساتھ ہے تو یہ ایک پلس پوائنٹ سمجھا جاتا ہے، لیکن ان تمام باتوں پر صرف قسمت ہی سب پر حاوی نظر آتی ہے۔
بولی وڈ میں کئی اور ایک سے بڑھ بڑھ کر ایکٹرز نے کام کیا اور کام کر رہے ہیں لیکن شہرت اور کامیابی انہی کے حصے میں آئی جن کے ساتھ خوش قسمتی تھی۔ کئی فن کار اچھی شکل وصورت کے ساتھ لگن اور محنت سے بھی کام کرتے نظر آئے، لیکن قسمت نے یاوری نہ کی اور وہ فلاپ ہوگئے۔ اس مضمون میں بولی وڈ کی ایسی ہی چند ہیروئنز کا ذکر ہے جنہوں نے صرف اپنی پہلی اور ایک ہٹ فلم دی اس کے بعد انہیں کام یابی کا مزہ چکھنا دوبارہ نصیب نہ ہوا اور وہ فلم انڈسٹری کو چھوڑ گئیں۔
٭آئشہ جھلکا: خوب صورت آنکھوں والی اس اداکارہ کو کون بھول سکتا ہے جس نے عامر خان کے ساتھ فلم جو جیتا وہی سکندر میں کام کیا۔ اس فلم کا ایک گانا پہلا نشہ پہلا خمار اتنا ہٹ ہوا تھا کہ یہ آئشہ کی پہچان بن گیا تھا، جو جیتا وہ سکندر آئشہ کے پورے کیریر میں واحد سپرہٹ فلم ہے گو کہ اس فلم کے بعد اور اس سے پہلے بھی وہ لاتعداد فلموں میں کام کرچکی ہیں، لیکن ان کی پہچان کا حوالہ یہی ایک فلم جو جیتا وہ سکندر ہے۔ حال ہی میں ا ن کی ایک فلم ڈبل کراس، ایک دھوکا ریلیز ہوئی اور اس میں کوئی شبہ نہیں کہ آئشہ نے اس فلم میں اپنے کردار پر بہت محنت کی، لیکن یہ فلم بھی باکس آفس پر بری طرح ناکام ہوگئی۔
٭منداکنی: نیلی آنکھوں والی اسی اور نوے کی دہائی کی اس خوب صورت اداکارہ کو اداکاری کی اتنا زیادہ شدبد نہ تھی، اس کے باوجود بولی وڈ کے شو مین راج کپور نے انہیں اپنی ایک میگا فلم رام تیری گنگا میلی ہوگئی میں کاسٹ کیا تھا۔ اس فلم کی ریلیز سے پہلے ہی اچھی خاصی دھوم مچ چکی تھی۔ منداکنی کی چو ں کہ یہ پہلی فلم تھی اور فلم میکر بھی راج کپور تھے، جو بولڈ مناظر فلم بند کرانے میں مشہور تھے، چناں چہ یہ فلم بھی منداکنی کے بولڈ مناظر کی وجہ سے ہٹ ہوگئی تھی۔ ناقدین کا کہنا تھا کہ اداکاری منداکنی کے بس کی بات نہیں۔ ایک تاثرات سے عاری چہرہ کسی قسم کا کردار نہیں کرسکتا۔ منداکنی نے اس فلم کے بعد بھی کئی ایک فلموں میں کام کیا، لیکن کوئی دوسری فلم ان کی پہچان کا حوالہ نہ بن سکی۔
٭بھاگیہ شری: من موہنی اور بھولی بھالی صورت والی بھاگیہ شری کی پہلی فلم میں نے پیار کیا تھی، جس میں ان کے ساتھ سلمان خان نے کام کیا تھا۔ یہ سلمان کی بھی ڈیبیو فلم تھی۔ بھاگیہ کی صورت اور اداکاری نے سب ہی کا دل جیت لیا۔ اس ہٹ فلم کے بعد فلم بین انہیں مزید فلموں میں دیکھنا چاہتے تھے، لیکن اس فلم کے بعد بھاگیہ نے اداکار ہمالے سے شادی کرلی اور پھر چند فلموں میں اپنے شوہر کے ساتھ ہی کام کیا، لیکن ان کی کوئی اور فلم کام یابی سے ہ م کنا ر نہ ہوسکی۔
٭انو اگر وال: پروڈیوسر و ڈائریکٹر مہیش بھٹ کی میوزیکل فلم عاشقی بلاشبہ ایک یادگار فلم تھی، جس کے گانے اور موسیقی آج بھی کانوں میں رس گھولتے ہیں۔ فلم میں نئی ہیروئن اور ہیرو کو متعارف کرایا گیا تھا۔ عاشقی انواگروال کی بہ طور سولو ہیروئن پہلی فلم تھی۔ یہ فلم بلاک بسٹر فلموں میں شمار کی جاتی ہے۔ اس ایک ہٹ فلم کے علاوہ انو اگروال کے کریڈٹ پر کوئی دوسری ہٹ فلم نہیں۔
٭سندلی سنہا: ان کی پہلے فلم تم بن تھی جو کہ ایک سپرہٹ مووی تھی۔ اس فلم میں سندلی کی معصومیت اور سادگی کے ساتھ جان دار اداکاری نے بھی فلم بینوں کے دل موہ لیے تھے۔ تم بن کے بعد بھی سندلی نے چند فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، لیکن وہ پھر متاثر نہ کرسکیں۔
٭انترا مالی: رام گوپال ورما کی فلم میں مادھوری ڈکشٹ بننا چاہتی ہوں میں انہوں نے ایک نئی لڑکی انترا مالی کو متعارف کرایا۔ اس فلم میں انترا نے اپنی جان دار اداکاری سے ثابت کیا کہ رام گوپال کا انتخاب غلط نہ تھا۔ اس فلم میں انترا نے مادھوری ڈکشٹ کے اسٹائل اور انداز اپنائے اور انہیں کی طر ح ڈانس پرفارمینس بھی دی، جس سے ثابت ہوا کہ یہ نئی ہیروئن بہت جلد کام یابی کی بلندیوں کو چھولے گی، لیکن افسوس ایسا نہ ہوسکا، کیوںکہ یہ فلم باکس آفس پر بر ی طرح ناکام ہوگئی تھی، جس سے انترا کے ابتدائی فیز میں داخل کیریر کو سخت دھچکا لگا۔ اس فلم کے بعد بھی انترا نے کچھ فلموں میں کام کیا، لیکن بدقسمتی سے وہ پھر کوئی کمال نہ دکھاسکیں اور جلد ہی ان کے کیریر کا خاتمہ ہوگیا۔
٭گریسی سنگھ: ٹی وی سے فلموں تک سفر کرنے کی والی گریسی سنگھ کی پہلی فلم عامر خان پروڈکشن کی لگان تھی۔ اس فلم کے لیے ان کا انتخاب عامر خان نے کیا تھا۔ یہ ایک سپر ہٹ فلم تھی، جسے آسکر کے لیے بھی نام زد کیا گیا تھا۔ لگان میں گریسی کی معصومیت، خوب صورتی ان کی ڈائیلاگ ڈلیوری اور اداکاری کو سب ہی نے پسند کیا تھا اور اس میں کوئی شبہ نہیں کہ لگان گریسی سنگھ کے کیریر کی کام یاب ترین فلم تھی۔ اس فلم کے بعد انہوں نے ایک اور فلم منا بھائی ایم بی بی ایس میں بھی کام کیا تھا لیکن اس فلم کی کام یابی اور مقبولیت کا سارا کریڈٹ سنجے دت اور ارشد وارثی کو دیا گیا۔
٭پریتی جھنگانی: یش راج پروڈکشن کی فلم محبتیں میں گو کہ مرکزی کرداروں میں امیتابھ بچن، شاہ رخ خان اور ایشوریا رائے شامل تھے، لیکن یش چوپڑہ نے فلم میں تین نئی لڑکیوں کی بھی اہم کرداروں میں متعارف کرایا، جن میں ایک پریتی جھنگانی بھی تھیں۔ پریتی نے اپنے شوبز کیریر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا تھا۔ محبتیں میں ایک سنجیدہ اور کم گو لڑکی کے کردار میں ان کی ایکٹنگ واقعی لاجواب تھی، لیکن اس ایک فلم کی کام یابی کے بعد پریتی دوسری کوئی ہٹ فلم نہ دے سکیں اور انہوں نے فلم انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا۔
٭شمیتا شیٹھی: اداکارہ اور ماڈل شلپا شیٹھی کی چھوٹی بہن شمیتا بھی یش راج کی فلم محبتیں کے ایک اہم رول میں کاسٹ تھیں۔ ان کا کردار ایک بولڈ اور منہ پھٹ لڑکی کا تھا۔ ان کے مقابل اودے چوپڑہ نے کام کیا تھا۔ شمیتا نے اس رول میں بہت اچھی پرفارمینس دی تھی۔ خاص طور ان کے ڈانس کو فلم بینوں نے بہت سراہا تھا۔ اس فلم کی کامیابی کے باوجود شمیتا۔ فلم انڈسٹری میں اپنے قدم نہ جماسکیں۔ ان کی ایک اور قابل ذکر فلم زہر بھی ہے، یہ فلم باکس آفس پر کوئی کمال نہ دکھاسکی۔
٭بھومیکا چاولہ: مشرقی حسن کی دولت سے مالامال بھولی بھالی اور معصوم بھومیکا چاولہ کا تعلق ساؤتھ فلم انڈسٹری سے ہے۔ اورین پکچر کی فلم تیرے نام سے انہوں نے بولی وڈ میں انٹری دی۔ اس فلم کے ڈائریکٹر ستیش کوشک تھے اور بھومیکا کے ساتھ سلما ن خان نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ یہ ایک کام یاب ترین فلم تھی اور اس فلم میں بھومیکا نے پوجا کا سیدھا سادا رول کیا تھا۔ اس فلم کے بعد بھی بھومیکا نے کئی فلموں میں کام کیا، لیکن ان کے پورے کیریر میں تیرے نام سے بہتر کوئی دوسری فلم نہیں۔
٭سنیہا اولال: ایشوریا سے مشابہت ہونے کی بناء پر سلمان خان نے انہیں اپنی فلم لکی میں کاسٹ کیا تھا۔ سہیل خان پروڈکشن کے تحت بننے والی اس فلم نے باکس آفس پر اوسط درجے کی کام یابی حاصل کی تھی۔ فلم میں سنہیا کی صرف خوب صورتی کو سراہا گیا کیوںکہ وہ اداکاری کی ابجد سے بھی واقف نظر نہیں آتی تھیں۔ اسی لیے اس فلم کے بعد انہوں نے سہیل خان کے ساتھ ایک اور فلم میں کام کیا، لیکن اس بار بھی فلاپ ہوگئیں۔ لوگ انہیں صرف ایشوریا کی ہم شکل کہتے تھے اچھی ادا کارہ نہیں۔
٭گائتری جوشی: یو ٹی وی پکچر کی فلم سودیش میں شاہ رخ خان کے ساتھ ڈیبیو کرنے والی اداکارہ گائتری جوشی نے اس ایک فلم کے بعد کسی دوسری فلم میں کام نہ کیا، حالاںکہ وہ نہ صرف ایک اچھی اداکارہ ہیں بل کہ ان کی شرمیلی مسکراہٹ اور ساحر آنکھیں ان کی پرفارمینس کا پلس پوائنٹ ثابت ہوتی ہیں۔ اس ایک فلم کی کام یابی کے بعد گائتری کو کسی اور فلم کی آفر ہی نہ ہوئی اور جو چند کردار انہیں آفر ہوئے وہ انہیں خود پسند نہ آئے۔ یوں گائتری نے فلمی دنیا کو خیر باد کہہ دیا۔
٭جینیلا ڈی سوزا: فلم جانے تو یا جانے نہ سے اپنے کیریر کا آغاز کرنے والی اداکارہ جینیلا نے اس فلم میں ادیتی جنگلی بلی کے کردار میں زبردست پرفارمینس دی تھی۔ جانے تو یا جانے نہ میں لیڈ رول عمران خان کا تھا، جو عامر خان کے بھانجے ہیں۔ فلم کی کام یابی کا سارا کریڈٹ جینیلا کو دیا گیا، کیوںکہ اس نے اپنے کردار میں حقیقت کا رنگ بھر دیا تھا۔ فلمی ناقدین نے بھی اس کے کام کو سراہا تھا۔ جینیلا اپنی اس پہلی کام یابی سے بہت خوش تھی، لیکن مزید کچھ فلموں میں ادیتی جیسے کرداروں کو دہرا کر اس نے اپنے لیے کام یابی کے دروازے خود ہی بند کرلیے۔ جینیلا نے اداکار ریتش دیش مکھ سے شادی کرلی ہے ۔
٭زریں خان: سلمان خان نے انہیں اپنی میگا فلم ویر میں متعارف کرایا تھا، لیکن ان کی پبلسٹی کے لیے صرف اتنا تعارف ہی کافی نہ تھا کہ و ہ سلمان کے ساتھ ہیروئن کا کردار کر رہی ہیں بلکہ ان کے بارے میں یہ بھی کہا جانے لگا کہ زریں خان میں کترینہ کیف کی مشابہت ہے، اسی لیے سلمان نے انہیں کاسٹ کیا ہے۔ ویر کی اوسط درجے کام یابی کے بعد زریں کو شہرت تو ملی لیکن اس ایک فلم کے بعد انہیں دوسری کوئی قابل ذکر فلم میں کام کرنے کا موقع نہ مل سکا۔ یوں زریں کا فلمی کیریر جلد ہی ختم ہوگیا۔
٭نرگس فخری: نرگس اداکارہ سے پہلے سے ایک ماڈل بھی ہیں۔ ان کی پہلی فلم راک اسٹار تھی، جس میں ان کے ساتھ رنبیر کپور نے کام کیا تھا۔ اپنی پہلی فلم میں اچھا کام کرکے نرگس نے جلد ہی خود کو اہل اداکارہ ثابت کردیا، لیکن بدقسمتی سے راک اسٹار کی بلاک بسٹر کام یابی کے باوجود انہیں کوئی قابل ذکر فلم کی آفر نہ ہوسکی اور جن فلموں کی آفر کی گئی نرگس نے انہیں اپنا رول پسند نہ آنے کی بنا پر مسترد کردیا۔ اس وقت نرگس کے پاس کوئی قابل ذکر فلم نہیں۔