حرم شریف کرین حادثے میں شہید ہونےوالے پاکستانیوں کی تعداد 11 ہوگئی دفتر خارجہ
پاکستانی سفارتخانے نے جاں بحق ہونے والے افراد کے نام بھی جاری کر دیئے
KARACHI:
پاکستانی دفتر خارجہ نے حرم شریف میں کرین حادثے میں 11 پاکستانی عازمین حج کے شہید ہونے کی تصدیق کردی ہے جب کہ عرب ٹی وی نے حادثے میں 15 پاکستانیوں کی شہادت کا بھی دعویٰ کیا ہے۔
پاکستانی دفتر خارجہ نے حرم شریف میں گزشتہ روز پیش آنے والے افسوس ناک واقعے میں 11 پاکستانی عازمین حج کے شہید ہونے کی تصدیق کردی ہے جب کہ اب بھی کئی پاکستانی عازمیں حج مکہ کے اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے نے کرین حادثے میں شہید ہونے والوں کے نام بھی جاری کر دیئے ہیں۔ شہید ہونے والوں میں مہمند ایجنسی کے نیاز محمد، لاہور کے علی رضا اقبال، مردان کی عنبربہادر شاہ، امِ نیاز، گل عبدالمنان اور دیر کے احمد فیض شامل ہیں۔
پاکستانی سفیر منظور الحق نے 3 اسپتالوں کا دورہ کرتے ہوئے ہم وطنوں کی عیادت کی اور میڈیا کو بتایا کہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہرہے۔ ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں کی النور اسپیشلسٹ اسپتال، شاہ فیصل الشیشہ اسپتال اور الظاہر اسپتال میں مکمل دیکھ بھال کی جارہی ہے۔
دوسری جانب عرب ٹی وی نے حرم شریف میں کرین گرنے کے حادثے میں 15 پاکستانی عازمین حج کے شہید ہونے کا دعویٰ کیا ہے اور کہا ہے کہ حادثے میں 25 بنگلا دیشی، 25 ایرانی اور10 بھارتی شہری بھی شہید ہوئے ہیں۔
خادم حرمین الشریفین شاہ سلمان نے حرم شریف میں جائے حادثہ کا دورہ کیا اور اسپتال میں زخمیوں کی عیادت بھی کی جب کہ اس موقع پر شاہ سلمان نے انتظامیہ کو ہدایت کی نمازیوں اور عازمین کے ہر طرح کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز حرم شریف میں کرین گرنے کے نتیجے میں 111 افراد ہلاک اور 331 کے قریب زخمی ہوگئے تھے جب کہ زخمیوں میں 50 کے قریب پاکستانی بھی شامل ہیں۔