سندھ حکومت کا کراچی کے لئے 150 ارب روپے كا ترقیاتی پیکیج تیار
گزشتہ دنوں بلاول بھٹو نے وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ سےملاقات میں کراچی کے لئے ترقیاتی پیکیج تیار کرنے کا مشورہ دیا تھا
حکومت سندھ نے روشنیوں کے شہر کراچی کے لئے 150 ارب روپے کا ترقیاتی پیکیج تیار کرلیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کی معاشی شہ رگ کراچی میں مختلف ترقیاتی منصبوں کے لئے وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے150 ارب روپے کا ترقیاتی پیکیج تیار کرلیا ہے، ترقياتی پيكيج ميں برساتی نالوں ، سڑکوں ، پلوں، ٹریفک مینجمنٹ، فائر بریگیڈ، پبلک ٹرانسپورٹ، ماحولیات، پارکس اور تفریح گاہیں بنانے کے منصوبے شامل ہوں گے جن سے شہر کراچی کے باسیوں کو زندگی گزارنے کی بہتر سہولیات فراہم ہوسکیں گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ سے ملاقات کی تھی جس میں انہوں نے وزیراعلیٰ کو کراچی کے مسائل کے حل کے لئے ترقیاتی پیکیج تیار کرنے کا مشورہ دیا تھا۔