سیالکوٹ میں ڈمپر کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے باپ اور 2 بیٹے جاں بحق

پاب اپنے بیٹوں کو اسکول چھوڑنے جا رہا تھا کہ ظفروال چونڈا روڈ پر ڈمپر نے انہیں ٹکر مار دی

واقعہ کے بعد ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔. فوٹو: فائل

ظفر وال چونڈا روڈ پر ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں باپ اور 2 بیٹے جاں بحق ہو گئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق سیالکوٹ میں ظفروال چونڈا روڈ پر باپ اپنے 2 بیٹوں کو موٹر سائیکل پر اسکول چھوڑنے جا رہا تھا کہ ڈوگری ہرماں کے قریب ڈمپر نے انہیں ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں باپ اور دونوں بیٹے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ واقعہ کے بعد ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے تینوں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں قانونی کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کر دی جائیں گی۔
Load Next Story