اصغرخان کیس کا فیصلہ آنے کے بعد شہباز شریف وزیر اعلیٰ رہنے کے اہل نہیں رہے راجہ ریاض

صدر آصف زرداری کو ایوان صدر میں سیاسی سرگرمیوں کی اجازت ہے کیوں کہ انہیں اسی پارلیمنٹ نے منتخب کیا ہے، راجہ ریاض

صدر آصف زرداری کو ایوان صدر میں سیاسی سرگرمیوں کی اجازت ہے کیوں کہ انہیں اسی پارلیمنٹ نے منتخب کیا ہے، راجہ ریاض فوٹو: فائل

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض احمد کا کہنا ہے کہ اصغر خان کیس کے فیصلے سے شہباز شریف وزیر اعلی رہنے کے اہل نہیں رہے، الیکشن کمیشن ان کی رکنیت معطل کرے۔


پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے راجہ ریاض نے کہا کہ آئی جے آئی کی قیادت میں پیسے تقسیم کرنے والے جرنیلوں کا کورٹ مارشل ہونا چاہئے اور جمہوری اداروں کے خلاف سازش کرنے پر نواز شریف اور شہباز شریف کو دس دس سال کے لئے نااہل قرار دیا جائے۔

راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ صدر آصف زرداری کو ایوان صدر میں سیاسی سرگرمیوں کی اجازت ہے کیوں کہ انہیں اسی پارلیمنٹ نے منتخب کیا ہے۔
Load Next Story