ملالہ پر حملے کے پیچھے عالمی ایجنڈا کارفرما ہے مولانا فضل الرحمان
ملالہ پر حملے کو جواز بناکر چند عناصر اپنے مذموم مقاصد پورے کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، مولانا فضل الرحمان
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملالہ یوسف زئی پر حملے کے پیچھے عالمی ایجنڈا کارفرما ہے۔
خیبر پختونخوا کے سابق وزیر اعلیٰ اکرم خان درانی کے صاحبزادے کے انتقال پر منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملالہ یوسف زئی پر حملے کو غیرضروری طورپر بڑھا چڑھا کر پوری دنیا کے سامنے پیش کیا جارہا ہے لیکن عالمی برادری ڈاکٹرعافیہ صدیقی پر ڈھانے جانے والے ظلم کے خلاف خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملالہ پر حملے کو جواز بناکر چند عناصر اپنے مذموم مقاصد پورے کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت، پارلیمنٹ، مقننہ اور عسکری ادارے بیرونی دباؤ کا شکا ر ہیں اور جب تک ایسا رہے گا ملک کبھی بھی ترقی نہیں کرسکتا۔
جے یو آئی کے سربراہ کاکہنا تھا کہ امریکا خود دہشت گردی کر رہا ہے لیکن اسے دہشت گردی کے خلاف جنگ کا نام دیا جارہا ہے۔