کے الیکٹرک اور چینی کمپنیوں کے درمیان ترقیاتی معاہدہ
یہ معاہدہ کے الیکٹرک کے پروجیکٹ کو حتمی شکل دینے کی جانب بڑا قدم ہے۔
ISLAMABAD:
کے الیکٹرک، چائنا ڈاٹانگ اوورسیز انویسٹمنٹ کمپنی (سی ڈی ٹی او) اور چائنا مشینری کمپنی (سی ایم ای سی)کے درمیان سہ فریقی ترقیاتی معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے تحت کے الیکٹرک کے پورٹ قاسم پر واقع 700 میگا واٹ کے کوئلے سے چلنے والے پروجیکٹ کو ترقی دی جائے گی۔
اس معاہدے کی صورت میں تینوں فریقوں کے درمیان اس سال کے آغاز میں ہونے والی مفاہمت کو تقویت ملی ہے اور جس کا نتیجہ گزشتہ چند ماہ کے دوران اس پروجیکٹ پر نمایاں پیشرفت کی صورت میں ظاہر ہوا ہے، یہ معاہدہ کے الیکٹرک کے پروجیکٹ کو حتمی شکل دینے کی جانب بڑا قدم ہے۔
اس پروجیکٹ کا مقصد پاکستان میں 1ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کرنا ہے، اس کا مقصد ملک کو فیول مکس سے کم قیمت ایندھن پر منتقل کرنا ہے جس سے پیداواری لاگت کم ہو گی اور صارفین کو فائدہ پہنچے گا۔ کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو طیب ترین نے اعلیٰ انتظامیہ کے ہمراہ سی ڈی ٹی او اور سی ایم ای سی کے وفد کا استقبال کیا جس میں سی ڈی ٹی او کے صدر ڈوان ژونگ من اور سی ایم ای سی کے نائب صدر وانگ تیانی شامل تھے۔