بنگلہ دیش کا پاکستان سے محدود تجارت پراظہارعدم اطمینان
اجتماعی بنیادوں پر کراچی چیمبراور بنگلہ دیشی چیمبر کے درمیان مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے، بنگلہ دیشی ہائی کمشنر
لاہور:
بنگلہ دیشی ہائی کمشنر سہراب حسین نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تجارتی حجم 1ارب ڈالر تک محدود رہنے پر عدم اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے تجارتی وفود کے تبادلے، عوامی اور اداروں کے درمیان رابطوں پر زور دیا ہے تاکہ تجارتی حجم میں اضافہ ممکن بنایا جاسکے۔
وہ کراچی چیمبرکے دورے کے موقع پرخطاب کررہے تھے، اس موقع پر بنگلہ دیشی قونصل جنرل نورِہلال سیف الرحمان، کے سی سی آئی کے صدر افتخار احمد وہرا، سابق صدر مجید عزیز، چیئرمین ڈپلومیٹک افیئرز سب کمیٹی کے چیئرمین نعیم شریف، سابق سینئر نائب صدر کے سی سی آئی ضیاء احمد خان، سابق نائب صدر ناصر محمود اور منیجنگ کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے۔
بنگلہ دیشی ہائی کمشنر نے کہاکہ اجتماعی بنیادوں پر کراچی چیمبراور بنگلہ دیشی چیمبر کے درمیان مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔
ہائی کمشنر نے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کو فروغ دینے کے حوالے سے مختلف شعبوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ فارماسیوٹیکل، آئی ٹی، ٹیلی کام، ایگروبیس انڈسٹریز اور ہیوی مشینری کے شعبوں میں پاکستان اور بنگلہ دیش تجارت کو فروغ دے سکتے ہیں۔ قبل ازیں صدرچیمبرافتخاروہرا نے تجارتی وفود کے تبادلے،سنگل کنٹری نمائش کے انعقاد پر زور دیااوربنگلہ دیشی تاجر وںکو سرمایہ کاری کی دعوت دی۔