’’وال اسٹریٹ‘‘ ۔۔۔ کیا کیوں کیسے
ہالی ووڈ کی فلموں میں بھی نیویارک اسٹاک ایکسچینج کو زیادہ تر ’’وال اسٹریٹ‘‘ کے نام سے ہی متعارف کروایا جاتا ہے۔
''وال اسٹریٹ'' مین ہیٹن نیویارک شہر امریکہ میں ایک کاروباری گڑھ ہے۔ جہاں نیویارک اسٹاک ایکسچینج اور اس سے منسلک مشہور کاروباری اداروں کے دفاتر ہیں۔ یہ گلی 0.7 میل (1.1 کلومیٹر) طویل ہے جو براڈ وے سے ساؤتھ اسٹریٹ تک جاتی ہے۔
ویسے تو اس کی تاریخی اہمیت 17 ویں صدی کے وسط میں اُجاگر ہوتی ہے۔ جب ہالینڈ کے باشندوں کا اس علاقے پر قبضہ تھا اور اُنہوں نے انگلستان کے حملہ آوروں سے بچنے کیلئے یہاں دیوار تعمیر کی تھی۔ تاہم اُس کا کچھ خاص فائدہ نہ ہوا اور 1699ء میں اس کو گرادیا گیا۔ لیکن مارچ 1792ء میں اس نام اور دیوار کی یاد اُس وقت تازہ ہوئی جب کوریز ہوٹل میں نیویارک کے 24 معروف تاجروں نے ایک خفیہ ملاقات میں مشترکہ فیصلے کے تحت 17 مئی 1792ء کو 68 وال اسٹریٹ کے قریب بیٹن وُڈ درخت کے سائے میں بیٹن وُڈ معاہدہ کیا تھا جس کے تحت آئندہ تمام ہی افراد مشترکہ طور پر باہمی اتفاق سے سکیورٹیز کی خرید و فروخت کا کاروبار اس طرح کریں گے کہ نہ صرف مخالفین کو نقصان ہو بلکہ اُن کا گروپ ہی مارکیٹ پر راج کرے۔
بات آگے بڑھتی رہی یہاں تک کہ 24 تاجروں کا یہ معاہدہ نیویارک اسٹاک ایکسچینج کے قیام کا باعث بن گیا اور اسکے لئے 40 وال اسٹریٹ پر 200 ڈالر کا ایک کمرہ کرائے پر لیا گیا۔ مارچ 1817ء میں اِس ادارے کو منظم کرتے ہوئے نیا نام نیویارک اسٹاک اینڈ ایکسچینج بورڈ بنایا گیا اور انتھونی اسٹاک پہلے صدر منتخب ہوئے۔ آج 11 وال اسٹریٹ نیو یارک اسٹاک ایکسچینج کی پہچان ہے۔ صرف یہی نہیں بلکہ دُنیا بھر کے اسٹاک ایکس چینجز پر اسکے مثبت و منفی اثرات بڑی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں۔ اسی لئے جب بعض اوقات مارکیٹ کریش ہوتی ہے تو لوگوں کی نظریں وال اسٹریٹ پر ہی پڑتی ہیں اور یہی معاملہ عروج کی صورت میں ہی ہوتا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ہالی ووڈ کی فلموں میں بھی نیویارک اسٹاک ایکسچینج کو زیادہ تر ''وال اسٹریٹ'' کے نام سے ہی متعارف کروایا جاتا ہے۔ جن میں سے چند قابلِ ذکر ہالی ووڈ فلموں کا تذکرہ درج ذیل ہے۔
یہ فلم ایک ایسے ماہر سٹہ باز گورڈن گیگو کے گرد گھومتی ہے جو وال اسٹریٹ فرم کے ایک نوجوان بروکر کو کامیابی کی سیڑھی کا راستہ اپنے اس اصول ''لالچ ہی اچھی ہے'' سے قائل کرکے ساز باز کرتا ہے اور اُس سے ''بلیو اسٹارایئر لائن'' میں تعلقات استعمال کرنے کیلئے کہتا ہے جہاں اُسکے والد 24 سال سے ملازم ہیں۔
یہ ایک ایسے طالب علم کی کہانی ہے جسکو کالج سے نکال دیا جاتا ہے اور اُسکے والد بھی اُس سے بیزار ہوجاتے ہیں۔ وہ نیویارک کے مضافات کی ایک فرم میں بروکر کی تربیت حاصل کرتا ہے اور پھر وہ اسٹاک ایکسچینج کے سٹہ بازوں کا رویہ دیکھ کر جان جاتا ہے کہ میں نے ایک نامناسب پیشہ اپنا لیا ہے۔
وال اسٹریٹ 1987ء کا سیکوئل ہے۔ جس میں گورڈن گیگو منی لانڈرنگ کے الزام میں 7 سال سزا کاٹ کر آنے کے بعد ایک دفعہ پھر ماہر نوجوان سے تعلق قائم کرکے وال اسٹریٹ کے اپنے دشمنوں کو نیچا دکھانے اور اپنے خوابوں کا محل تعمیر کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
اس فلم میں ایک تجزیہ کار کے عہدے پر کام کرتے ہوئے لڑکے کو اپنے ساتھی کی پن ڈرائیو تک پہنچتے ہی جب ابتدائی سطح پر ہی معلوم ہوجاتا ہے کہ اگلے چند گھنٹوں میں اُسکی فرم اور مغربی مالی نظام بحران کی گردش میں آنے والے ہیں تو وہ اپنے ساتھیوں کو اطلاع دیتا ہے اور پھر اُس بحران کے آنے سے پہلے اگلے لمحات میں وہ اپنی انتظامیہ کے ساتھ مل کر اس اصول پر کام کرتے ہیں کہ بحران میں بھی حالات نظر انداز نہیں کرنے چاہئیے۔
فلم کی کہانی حقیقت پر مبنی شخص جورڈن بیلفورڈٹ کے گرد گھومتی ہے جو ایک بروکر ہے اور وال اسٹریٹ اسٹاک ایکسچینج میں ایک گھپلے کا حصہ نہ بننے کی وجہ سے 22 ماہ کی جیل کاٹتا ہے۔ پھر رہائی کے بعد اپنے مخالفین کو زچ کرکے رکھ دیتا ہے۔ یہ کامیڈی کرائم فلم اُن لوگوں کی ذہنیت ظاہر کرتی ہے جو اپنے مفاد کیلئے کسی بھی نامعقول فیصلے کو اپنے حق میں کرنے سے گریز نہیں کرتے۔
نوٹ: ایکسپریس نیوز اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 500 سے 800 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر ، فیس بک اور ٹویٹر آئی ڈیز اوراپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ blog@express.com.pk پر ای میل کریں۔ بلاگ کے ساتھ تصاویر اورویڈیو لنکس

وال اسٹریٹ (سنہ 1987ء)

بوائلر روم (سنہ 2000ء)
یہ ایک ایسے طالب علم کی کہانی ہے جسکو کالج سے نکال دیا جاتا ہے اور اُسکے والد بھی اُس سے بیزار ہوجاتے ہیں۔ وہ نیویارک کے مضافات کی ایک فرم میں بروکر کی تربیت حاصل کرتا ہے اور پھر وہ اسٹاک ایکسچینج کے سٹہ بازوں کا رویہ دیکھ کر جان جاتا ہے کہ میں نے ایک نامناسب پیشہ اپنا لیا ہے۔
وال اسٹریٹ 2: منی نیور سلیپز: (سنہ 2010ء)
وال اسٹریٹ 1987ء کا سیکوئل ہے۔ جس میں گورڈن گیگو منی لانڈرنگ کے الزام میں 7 سال سزا کاٹ کر آنے کے بعد ایک دفعہ پھر ماہر نوجوان سے تعلق قائم کرکے وال اسٹریٹ کے اپنے دشمنوں کو نیچا دکھانے اور اپنے خوابوں کا محل تعمیر کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
مارجن کال (سنہ 2011ء)
اس فلم میں ایک تجزیہ کار کے عہدے پر کام کرتے ہوئے لڑکے کو اپنے ساتھی کی پن ڈرائیو تک پہنچتے ہی جب ابتدائی سطح پر ہی معلوم ہوجاتا ہے کہ اگلے چند گھنٹوں میں اُسکی فرم اور مغربی مالی نظام بحران کی گردش میں آنے والے ہیں تو وہ اپنے ساتھیوں کو اطلاع دیتا ہے اور پھر اُس بحران کے آنے سے پہلے اگلے لمحات میں وہ اپنی انتظامیہ کے ساتھ مل کر اس اصول پر کام کرتے ہیں کہ بحران میں بھی حالات نظر انداز نہیں کرنے چاہئیے۔
دی وولف آف وال سٹریٹ (سنہ 2013ء)