کراچی چیمبر آف کامرس کا 3 نومبر کو دھرنا اور 10 نومبر کو ہڑتال کا اعلان

کراچی پر مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے قبضے کی جنگ چل رہی ہے، تاجر رہنما

کراچی پر مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے قبضے کی جنگ چل رہی ہے، تاجر رہنما فوٹو فائل

QUETTA:
چیمبر آف کامرس نے شہر میں بدامنی کے خلاف 3 نومبر کو گورنر اور وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا اور 10 نومبر کو ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے نمائندے کے مطابق شہرمیں امن وامان کی خراب صورتحال سے متعلق منعقدہ اجلاس میں کراچی چیمبر آف کامرس کے رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہڑتال اور فوج کو بلانا کسی بھی مسئلے کا حل نہیں کیونکہ کراچی پر مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے قبضے کی جنگ چل رہی ہے لہٰذہ ہمیں مجبوراً ہڑتال اوردھرنے کی کال دینی پڑی۔ سی پی ایل سی کے چیف احمد چنائے بھی اجلاس میں شریک تھے۔


تاجر رہنماؤں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ اس دھرنے میں بھرپور شرکت کریں کیونکہ شہر میں بڑھتی ہوئی بدامنی سے آج ہر کوئی غیرمحفوظ اورخوفزدہ ہے۔

گزشتہ روز فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس نے بھی شہر میں امن وامان کی خراب صورتحال کے باعث فوج بلانے کا مطالبہ کیا تھا۔
Load Next Story