14 واں لکس اسٹائل ایوارڈ30 ستمبر کو کراچی میں ہوگا

ماہرہ اور فوادخصوصی طور پرپرفارم کرینگے جب کہ لیجنڈ فنکاروں کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا

ماہرہ اور فوادخصوصی طور پرپرفارم کرینگے جب کہ لیجنڈ فنکاروں کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا فوٹو : فائل

14ویں لکس اسٹائل ایوارڈ کی تقریب 30 ستمبر کو کراچی میں ہوگی جس کی تیاریاں تیز کردی گئی ہیں،تقریب میں ماہرہ خان اور فواد خان کی خاص پرفارمنس پیش کی جائے گی جب کہ لیجینڈ شوبزشخصیات کو خراج تحسین بھی پیش کیا جائے گا۔


واضح رہے کہ لکس اسٹائل ایوارڈ 14 سال قبل شروع ہوا تھا۔ ہر سال شوبز کے 4 شعبوں فیشن، فلم، میوزک اور ڈرامہ سے 30 کے قریب کیٹگریز میں سے ایوارڈ تقسیم کیے جاتے ہیں، رواں سال 22 کیٹگریز ترتیب دی گئی ہیں، فیشن کے شعبہ سے بہترین مرد و عورت ماڈل، فیشن فوٹوگرافر، ہیئر اینڈ میک اپ،نیا ابھرتا ٹیلنٹ،بہترین فیشن ڈیزائن کے شعبہ میں 5 کیٹگریز ہیں۔

فلم کے شعبہ 4 کیٹگریز ہیں، بہترین فلم اداکار و اداکارہ، بہترین فلم کے لیے دختر، نامعلوم افراد، آپریشن 021 نامزد کی گئی ہیں جب کہ انھی فلم کے ہدایت کار کو بہترین ہدایت کار کے شعبہ میں نامزد کیا گیا ہے، میوزک میں 5 کیٹگریز ہیں۔ ٹیلی ویژن کے شعبہ میں بھی 5 کیٹگریز شامل ہیں۔
Load Next Story