ایل پی جی کی قیمت میں 3 دن میں دوسری مرتبہ 10 روپے فی کلو اضافہ

ایل پی جی کی قیمت میں اضافے سے گھریلوسلنڈر کی قیمت میں240روپے جب کہ کمرشل سلنڈرکی قیمت میں 480 روپے کااضافہ ہو گیا ہے۔

3 روز قبل بھی مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی کی قیمت میں 10 ر وپے فی کلو کا اضافہ کیا تھا۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے اوگرا کی منظوری کے بغیر ہی 3 روز میں دوسری مرتبہ گیس کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ کردیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایک بار پھر اپنی من مانی کرتے ہوئے ایل پی جی کی قیمتوں میں 10 روپے فی کلو اضافہ کردیا ہے۔ ایل پی جی کی قیمت میں اضافے سے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 240روپے جب کہ کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 480 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ2 روز قبل بھی مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی کی قیمت میں 10 ر وپے فی کلو کا اضافہ کیا تھا جب کہ اوگرا حکام کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کی قیمتیں ان کی جانب سے نہیں بڑھائی گئیں۔
Load Next Story