لاہور میں پہلی ڈبل ڈیکر بس سروس کا آغاز اگلے ماہ کیا جائے گا
اس ماہ دو ڈبل ڈیکر بسیں کراچی پہنچ جائیں گی اور پھر انہیں لاہور منتقل کیا جائے گا، محکمہ سیاحت پنجاب
FAISALABAD:
محکمہ سیاحت پنجاب (پی ٹی ڈی سی) نے لاہور میں پہلی ڈبل ڈیکر بس سروس کا اعلان کیا ہے۔ بس سیاحوں کو شہر کےاہم مقامات کی سیر کے لیے استعمال کی جائے گی۔
محکمہ سیاحت پنجاب کے مینیجنگ ڈائریکٹر احمر ملک نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ 376,000 امریکی ڈالر یعنی پاکستانی تین کروڑ 90 لاکھ سے زائد مالیت کی دو بسیں 20 ستمبر کو کراچی پہنچ جائیں گی اور اکتوبر کے آخر تک لاہور میں ڈبل ڈیکر بس سروس شروع کردی جائے گی۔ اس کے بعد مزید ڈبل ڈیکر بسیں بھی متعارف کرائی جائیں گی۔
اگرچہ ابھی تک بس کا حتمی روٹ ابھی تک طے نہیں کیا گیا ہے لیکن توقع ہے کہ انہیں دیواربند شہر سے قذافی اسٹیڈیم تک چلایا جائے گا اور ان کے لیے دو ٹرمنل قائم کئے جائیں گے جن میں سے ایک پنجاب اسٹیڈیم اور دوسرا فورٹ روڈ فوڈ اسٹریٹ پر تعمیر ہوگا اور شہری دیوار کی اتھارٹی (ڈبلیو سی ایل اے) نے اپنے تعاون کا یقین دلایا ہے۔ اس کے علاوہ فورٹ روڈ کی فوڈ اسٹریٹ پر شہر کی ثقافت دکھانے کے لیے تانگہ، رکشہ اور گائیڈ سروس شروع کی جائے گی اور سیاحوں کے لیے اطراف میں کھانے پینے کی دکانیں قائم کی جائیں گی تاکہ لوگ پاکستانی کھانوں کا لطف اٹھاسکیں۔
پی ٹی ڈی سی کے مطابق ہر بس میں 67 مسافر بیٹھ سکیں گے اور سروس کو کامیاب بنانے کے لیے پہلے دبئی، لندن اور بوڈاپسٹ سمیت کئی شہروں میں اس سروس کا مطالعہ کیا گیا ہے۔ اس کے بعد آڈیو سسٹم سے مسافروں کو لاہور کے بارے میں معلومات فراہم کی جائیں گی اور اس کے بعد خاص اسکرینوں پر لاہور کی تہذیب اور ثقافت پر فلمیں دکھائی جائیں گی۔