دیپیکا نے فلم باجی راؤ مستانی کو اپنے کیرئیرکی مشکل ترین فلم قراردے دیا

باجی راؤ مستانی کی شوٹنگ کرکے اب فلم رام لیلا آسان لگنے لگی ہے، اداکارہ

فلم باجی راؤ مستانی 18 دسمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی:فوٹو فائل

PESHAWAR:
بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کا کہنا ہے کہ ان کی نئی آنے والی فلم باجی راؤ مستانی ان کے کیرئیر کی مشکل ترین فلم ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ دیپیکا پڈکون کا کہنا ہے کہ باجی راؤ مستانی ان کے فلمی کرئیر کی مشکل ترین فلم ثابت ہوئی ہے، فلم کی شوٹنگ 10 سے 12 گھنٹے تک جاری رہتی تھی جس میں گھڑ سواری، ڈائیلاگ کی پریکٹس اور ڈانس شامل تھا۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ فلم میں بہت زیادہ محنت کی ہے اور فلم کی شوٹنگ میں جسمانی اور ذہنی دونوں طرح سے تھکا دینے والی تھی۔


اداکارہ کا کہنا تھا کہ فلم 'رام لیلا' کی شوٹنگ بھی خاصی مشکل تھی تاہم 'باجی راؤ مستانی' کی شوٹنگ کرکے اب 'رام لیلا' آسان لگنے لگی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ فلم میں اپنے کردار 'مستانی' سے بہت لطف اندوز ہوئی ہیں.

واضح ر ہے کہ سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت میں بننے والی فلم باجی راؤ مستانی 18 دسمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
Load Next Story