وزیر اعظم آرمی چیف اورائیر چیف کی پشاور ایئربیس حملے کے زخمیوں کی عیادت

وزیر اعظم نے زخمیوں کے حوصلے کو سراہا اور انہیں دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے کا یقین دلایا۔

وزیر اعظم نے زخمیوں کے حوصلے کو سراہا اور انہیں دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے کا یقین دلایا۔ فوٹو: آئی ایس پی آر

KARACHI:
وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ،آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور ایئر چیف مارشل سہیل امان نے ایئربیس پر دہشت گردوں کے حملے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی اور دہشت گردوں کے خلاف ان کے حوصلے کو سراہا۔

وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نےآرمی چیف جنرل راحیل شریف ، ایئر چیف مارشل سہیل امان، وزیر دفاع خواجہ آصف سمیت دیگر رہنماؤں کے ہمراہ سی ایم ایچ پشاور کا دورہ کیا اور ایئرفورس کے بیس کیمپ پر دہشت گردوں کے حملے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی۔ اس موقع پر وزیر اعظم اور آرمی چیف نے زخمیوں کے حوصلے کو سراہا اور انہیں دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے کا یقین دلایا۔


واضح رہے کہ آج صبح پشاور میں ایئرفورس کے بیس کیمپ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 16نمازی، پاک فوج کا ایک کیپٹن اور ایئرفورس کے 2 جونئیر ٹیکنیشن شہید جب کہ 13 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

https://www.dailymotion.com/video/x377lnu_army-chief-visit_news
Load Next Story